کاروار، 16 / نومبر (ایس او نیوز) انکولہ - کاروار حلقے کے رکن اسمبلی ستیش سئیل نے جیل سے رہا ہونے کے بعد کرناٹکا پردیش کانگریس صدر اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار سے ملاقات کی ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ستیش سئیل نے اپنے اسمبلی حلقے کے ترقیاتی کاموں اور آئندہ کی منصوبہ بندی سے متعلقہ امور پر ڈی کے شیوکمار سے گفتگو کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ ستیش سئیل پیر کے دن اپنے حلقے میں واپس لوٹنے والے ہیں ۔